اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

تاریخ میں آج کا دن - تاریخ میں 23 اکتوبر کے چند اہم ترین واقعات

بھارت اور دنیا کی تاریخ میں 23 اکتوبر کے چند اہم ترین واقعات:

تاریخ میں آج کا دن

By

Published : Oct 23, 2019, 7:42 AM IST

سنہ 1623 میں مشہور شاعر تلسی داس کا انتقال ہوا تھا۔
سنہ 1814 میں دنیا کی پہلی پلاسٹک سرجری انگلینڈ میں کی گئی تھی۔
سنہ 1850 میں خواتین کے حقوق کے لیے پہلی بار امریکہ میں نیشنل ویمنز رائٹ كنووكیشن کا آغاز ہوا تھا۔
سنہ 1923 میں سابق نائب صدر بھیروں سنگھ شیخاوت کی پیدائش ہوئی تھی۔
سنہ 1923 میں مہاتما گاندھی نے انڈین نیشنل کانگریس کے عہدہ سے استعفی دے دیا تھا۔
سنہ 1943 میں نیتاجی سبھاش چندر بوس نے آزاد ہند فوج کی ’جھانسی رانی بریگیڈ‘ سنگاپور میں تشکیل دی تھی۔
سنہ 1946 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی نیویارک میں پہلا اجلاس ہوا تھا۔
سنہ 1947 میں گیرٹی کوری اور ان کے شوہر کارل کوری پہلے ایسے جوڑے تھے جنہیں طب میں نوبل ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ انہیں یہ انعام کاربوہائیڈریٹ سائیکلنگ کے فارمولہ کے لیے دیا گیا تھا۔
سنہ 1978 میں چین اور جاپان نے چار دہائیوں سے چلی آرہی دشمنی کو باضابطہ طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
سنہ 1989 میں ہنگری سوویت یونین سے 33 سال کے بعد آزاد ہو کر ایک آزاد جمہوریہ بنا تھا۔
سنہ 1998 میں جاپان نے دوسری عالمی جنگ کے بعد اپنے پہلے بینک کو نیشنلائزڈ کیا تھا۔
سنہ 2001 میں ناسا کے مریخ اوڈیسی خلائی جہاز نے مریخ کا چکر لگانا شروع کیا تھا۔
سنہ 2004 میں جاپان میں آنے والے زلزلہ سے 85 ہزار افراد بے گھر ہوگئے تھے۔
سنہ 2011 میں ترکی میں 7.2 شدت والے زلزلے کی وجہ سے 570 افراد کی موت ہو گئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details