کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ایک بار پھر مرکز کی مودی سرکار کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم واٹس ایپ پر مودی سرکار کے مبینہ کنٹرول کا معاملہ اٹھایا ہے۔
واٹس ایپ اور بی جے پی کے درمیان سازباز: راہل گاندھی - راہل گاندھی نے بی جے پی کو نشانہ بنایا
کانگریس کے سینیئر رہنماء راہل گاندھی نے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹائم میگزین نے انکشاف کیا ہے کہ واٹس ایپ اور بی جے پی ایک دوسرے سے ملے ہوئے ہیں۔ بھارت میں 40 کروڑ لوگ واٹس ایپ کا استعمال کرتے ہیں۔
راہل گاندھی
انہوں نے ٹویٹ کیا کہ ٹائم میگزین نے واٹس ایپ اور بی جے پی کے مابین سازباز کا انکشاف کیا ہے۔ بھارت یں 400 ملین افراد واٹس ایپ کا استعمال کرتے ہیں۔ واٹس ایپ چاہتا ہے کہ اس پلیٹ فارم کو بھارت میں رقم ادا کرنے کے لیے استعامل کیا جائے۔ اس کے لئے مودی سرکار کی اجازت ضروری ہے۔ اسی لئے بی جے پی واٹس ایپ کو کنٹرول کررہی ہے۔