پولیس ذرائع کے مطابق شہید برسا منڈا کی جینتی پر ریوا میں قبائلی کانفرنس منعقد کی گئی تھی۔ جس میں شامل ہونے کے بعد بس سوار تمام لوگ واپس آ رہے تھے، تبھی بس میہر کے قریب ایک نالے پر بے قابوہوکر گر گئی۔
حادثے میں تین افراد ہلاک جبکہ دو درجن سے زائد مسافر زخمی ہو گئے، جنہیں میہر کے سرکاری ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی کمل ناتھ نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ 'برسا منڈا جی کے جینتی پروگرام سے لوٹ رہی مسافروں سے بھری بس کے مہیر میں حادثہ کا شکار ہونے کی وجہ سے تین مسافروں کی موت کی خبر انتہائی افسوسناک ہے'۔
انہوں نے تمام زخمیوں کے مناسب علاج کی ہدایات دینے کے ساتھ ہی متاثرہ خاندانوں کو مالی مدد سے لے کر ہر ممکن مدد کی بات کہی۔
کلکٹر ڈاکٹر ستیندر سنگھ نے مرنے والوں کو دو -دو لاکھ، شدید زخمیوں کو پچیس پچیس ہزار اور دیگر زخمیوں کو دس دس ہزار روپے کی مالی مدد فراہم کرنے کا اعلان کیا۔