اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

تریپورہ: تین عسکریت پسند حراست میں

تریپورہ پولیس نے ممنوعہ عسکریت پسند تنظیم نیشنل لبریشن فرنٹ آف تریپورہ (این ایل ایف ٹی ) کے تین عسکریت پسندوں کو ہتھیاروں سمیت حراست میں لے لیا ہے۔

By

Published : Jan 2, 2020, 1:02 PM IST

تریپورہ میں این ایل ایف ٹی کے تین عسکریت پسند گرفتار
تریپورہ میں این ایل ایف ٹی کے تین عسکریت پسند گرفتار

ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ 'خفیہ اطلاع کی بنیاد پر شمالی تریپورہ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ بھانو پد چکرورتی کی قیادت میں پولیس نے بدھ کی شام اگرتلہ سے سلچر کی جانب جارہی پسنجر ٹرین میں چھاپہ مار کر دو مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔'

یہ ملزمان ڈھلائی ضلع کے فنی جوائے ریانگ اور منڈائی کے سمپرائی دیو ورما ہیں۔ ان مشتبہ افراد نے بتایا کہ ان کے گروپ کا تیسرا شخص فرار ہوگیا۔

تفصیلی پوچھ گچھ کے بعد پولیس کو این ایل ایف ٹی کے تیسرے شخص کے بارے میں معلومات ملی اور پولیس نے ان کے خلاف مہم شروع کرکے شمالی تریپورہ کے کھیڑاچیڑا گاؤں سے کانتی مارک نامی اس شخص کو پکڑ لیا۔

پولیس نے تلاشی مہم کے دوران نو ایم ایم پستول سے چھ راؤنڈ گولیاں بھی چلائیں۔ پولیس نے ان عسکریت پسندوں کے پاس سے کئی اہم دستاویزات بھی برآمد کئے ہیں۔ حراست میں لئے گئے انتہاپسندوں سے پوچھ گچھ کے دوران پولیس کو ان کے مستقبل کے منصوبوں کا بھی پتہ لگا۔

پولیس کے مطابق تقریبا دو ہفتے قبل این ایل ایف ٹی نے مشرقی تریپورہ سیٹ سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایم پی ریوتی تریپورہ کو ایک نوٹس جاری کر کے ان پر شہریت ترمیم قانون (سی اے اے ) کی حمایت میں پارلیمنٹ میں ووٹ ڈال کر علاقائی لوگوں کو دھوکہ دینے کا الزام لگایا تھا۔ این ایل ایف ٹی نے ان کا سماجی بائیکاٹ کرنے کی بھی وارننگ دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details