اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پانتھہ چوک تصادم: تین عسکریت پسند اور ایک سیکیورٹی اہلکار ہلاک - jammu kashmir

جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے پانتھہ چوک میں سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین تصادم میں تین عسکریت پسند اور ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر ہلاک ہوگیا۔

پانتھہ چوک تصادم: تین عسکریت پسند اور ایک سیکیورٹی اہلکار ہلاک
پانتھہ چوک تصادم: تین عسکریت پسند اور ایک سیکیورٹی اہلکار ہلاک

By

Published : Aug 30, 2020, 9:04 AM IST

سری نگر ضلع کے نواح پانتھہ چوک میں رات بھر ہونے والی جھڑپ میں تین عسکریت پسند اور جموں و کشمیر پولیس کا ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر ہلاک ہوگیا۔

ایک پولیس افسر نے بتایا کہ رات بھر چلنے والے اس تصادم میں تین عسکریت پسند ہلاک ہوئے، لاشیں اسلحہ اور گولہ کو رہاٸش گاہ سے برآمد کیا گیا ہے۔

اس افسر نے بتایا کہ اندھیرے کی وجہ سے آپریشن روک دیا گیا تھا اور آج صبح سے آپریشن دوبارہ شروع کیا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران جموں و کشمیر پولیس کا اے ایس آئی مارا گیا ہے جس کی شناخت بابو رام کے طور پر ہوئی ہے۔

پانتھہ چوک تصادم: تین عسکریت پسند اور ایک سیکیورٹی اہلکار ہلاک

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں عسکریت پسندوں کا تعلق پانپور قصبہ سے ہے۔ تاہم بتایا جاتا ہے کہ مہلوکین میں ایک عسکریت پسند ہے جبکہ دو اس کے معاون تھے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کل موٹر سائیکل پر سوار ان ہی عسکریت پسندوں نے پانتھہ چوک کے قریب پولیس اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم پر حملہ کیا تھا جس میں کوئی نقصان نہیں ہوا تھا۔ حملے کے فوراً بعد علاقے کو محاصرے میں لیا گیا تھا اور تلاشی کارروائی کے دوران علاقے میں ہی چھپے عسکریت پسندوں نے فوج پر گولیاں چلائی تھیں۔ فوج نے جوابی کارروائی کی اس طرح سے علاقے میں تصادم شروع ہوا۔ علاقے میں محاصرہ ابھی بھی جاری ہے۔

بتا دیں کہ 29 اگست کی صبح جنوبی ضلع پلوامہ میں ہوئے تصادم میں تین عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا تھا جبکہ 28 اگست کو ضلع شوپیاں میں ہوئے تصادم میں چار عسکریت پسندوں کو مار گرایا گیا تھا، تاہم ایک عسکریت پسند نے خودسپردگی کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details