آندھراپردیش کے راماپورم کے پاس بھیانک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق تین افراد بشمول ایک خاتون بذریعے کار کڑپہ سے چتور کی طرف جارہے تھے، اس دوران راماپورم کے پاس قومی شاہراہ پر یہ حادثہ پیش آیا۔

بتایا گیا کہ سامنے جانے والی لاری کو کار نے اوور ٹیک کرنے کی کوشش کی اس دوران یہ حادثہ پیش آیا اور کار میں سوار تینوں افراد بشمول خاتون ہلاک ہوگئے۔
بعد ازیں راما پورم پولیس مقام حادثے پر پہنچی اور گاڑی سے لاشوں کو باہر نکالا۔