- سنہ 1569 مغل بادشاہ اکبر کے سب سے بڑے صاحبزادے سلطان سلیم مرزا (جہانگیر) کی پیدائش۔
- سنہ 1659 دارا شکوہ کو اورنگ زیب نے پھانسی کی سزا دی۔
- سنہ 1682 ولیم پن انگلینڈ سے روانہ ہوئے اور بعد میں انہوں نے امریکہ میں پنسلوانیہ کالونی قائم کی۔
- سنہ 1780 جنرل بینڈکٹ آرنالڈ نے ویسٹ پوائنٹ فورٹ میں برطانوی فوج کے سامنے ہتھیار ڈالنے کا وعدہ کیا۔
- سنہ 1806 نیو یارک شہر کا دوسرا اخبار’ڈیلی ایڈوائزر‘ آخری بار شائع کیا گیا۔
- سنہ 1928 دی انڈی پنیڈنس آف انڈیا لیگ کا ہندوستان میں قیام۔
- سنہ 1951 فلپائن اور امریکہ نے دفاعی معاہدے پر دستخط کئے۔
- سنہ 1984 خلائی جہاز ’ڈسکوری‘ کی پہلی پرواز۔
- سنہ 1991 آذربائیجان نے سوویت یونین سے اپنی آزادی کا اعلان کیا۔
- سنہ 1999 مشرقی تیمور کے باشندوں نے انڈونیشیا سے آزادی کے لئے بڑے پیمانہ پر ووٹنگ کی۔ اقوام متحدہ نے چار ستمبر کو نتائج کا اعلان کیا۔
- سنہ 2002 كونوكو انک اور فلپس پٹرولیم نے ضم کر کےكونوكو فلپس بنائی۔ یہ امریکہ کی تیسری سب سے بڑی مربوط توانائی کمپنی تھی۔
- سنہ 2014 لیسوتھو کے وزیر اعظم ٹام تھبانے فوج کی طرف سے مبینہ طور پر بغاوت کی کوششوں کے بعد جنوبی افریقہ بھاگے۔
- سنہ 2014 مشہور مؤرخ وپن چندرا کا انتقال۔
تاریخ میں آج کا دن
بھارت اور دنیا کی تاریخ میں 30 اگست کے چند اہم ترین واقعات اس طرح ہیں:
تاریخ میں آج کا دن
Last Updated : Sep 28, 2019, 8:02 PM IST