عالمی تاریخ میں آج کا دن - بھارت
بھارت اور عالمی تاریخ میں 15 اگست کے چند اہم واقعات حسب ذیل ہیں:
عالمی تاریخ میں آج کا دن
سنہ 1947 ہندستان کوبرطانوی حکومت سے آزادی ملی اور پنڈت جواہر لال نہرو نے ملک کے پہلے وزیراعظم کے طور پر حلف لیا۔
- سنہ 1772 ایسٹ انڈیا کمپنی نے اضلاع میں سول اور فوجداری کی الگ الگ عدالتوں کے قیام کا فیصلہ کیا۔
- سنہ 1872 مشہور مصنف اور فلاسفر ارویندو گھوش کی پیدائش ہوئی۔
- سنہ 1854 ایسٹ انڈیا ریلوے نے کلکتہ ( کولکاتا) سے ہگلی کے درمیان 37 کلومیٹر کے فاصلے میں پہلی مسافر ٹرین چلائی حالانکہ اس کا باضابطہ طور پر افتتاح 1885 میں کیا گیا۔
- سنہ 1907 انڈین بینک کا قیام عمل میں آیا۔
- سنہ 1950 ہندستان میں آئے 8.6 کی شدت والے زلزلےکی وجہ سے 20 سے 30 ہزار افراد لقمہ اجل بنے۔
- سنہ 1971 برطانیہ کی حکمرانی سے بحرین آزاد ہوا۔
- سنہ 1972 پوسٹل انڈیکس نمبر یعنی پن کوڈ نافذ کیا گیا۔
- سنہ 1975 بنگلہ دیش میں فوجی انقلاب، مجيب الرحمان کا قتل اور كھانڈیکر مشتاق احمد کی قیادت میں نئی حکومت کی تشکیل ہوئی۔
- سنہ 1979 فرید آباد ہریانہ کے 12 واں ضلع بنا۔
- سنہ 1982 ملک بھر میں رنگین نشریات اور ٹی وی کے قومی پروگرام کا دہلی میں افتتاح کیا گيا۔
- سنہ 1990 زمین سے ہوا میں مار کرنے والے میزائل آکاش کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔
- سنہ 1998 شمالی آئر لینڈ میں اوماگ کی جانب سے کی گئی بمباری میں 29 افراد ہلاک اور 220 زخمی ہوئے۔
- سنہ 2000 شمالی اور جنوبی کوریا کے بچھڑے شہری آپس میں ملے۔
- سنہ 2007 جنوبی امریکی ملک پیرو کے وسط ساحلی علاقے میں آئے 8.0 شدت کے زلزلے میں 500 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد لوگ بے گھر ہوئے۔
- سنہ 2008 ہندستان کی اس وقت کی صدر پرتیبھا پاٹل نے پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں مجاہد آزادی شہید بھگت سنگھ کے مجسمہ کی نقاب کشائی کی۔
Last Updated : Sep 27, 2019, 1:50 AM IST