اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

تاریخ میں آج کا دن

بھارت اور دنیا کی تاریخ میں 22 جولائی کے چند اہم ترین واقعات یہ ہیں۔

By

Published : Jul 22, 2019, 9:51 AM IST

تاریخ میں آج کا دن

سنہ 1775 - امریکہ کے اولین صدر جارج واشنگٹن نے امریکی فوج کی کمان سنبھالی۔
سنہ 1918 - بھارت کے پہلے تربیت یافتہ پائلٹ اندرلال رائے پہلی جنگ عظیم کے دوران لندن میں جرمنی کے ساتھ فضائی جنگ میں ہلاک ہوئے۔
سنہ 1923 - مشہور گلوکار مکیش کی پیدائش۔
سنہ 1933 - قوم پرست رہنما موہن سین گپتا کا انتقال۔
سنہ 1968 - بھارت کی مشہور خاتون ڈاکٹر، سماجی کارکن اور پدم بھوشن ایوارڈیافتہ متو لکشمی ریڈی کا انتقال۔
سنہ 1970 - مہاراشٹر کے 18 ویں وزیراعلی دیویندر فڑنویس کی پیدائش۔
سنہ 1981 - بھارت کے پہلے مصنوعی سیٹلائٹ ایپل نے کام کرنا شروع کیا۔
سنہ 1999 - ایم ایس این میسنجر کا پہلا ورژن مائیکروسافٹ کی طرف سے جاری کیا گیا۔
سنہ 2003 - عراق میں ہوائی حملہ میں سابق معزول صدر صدام حسین کے دو بیٹے ہلاک ہو گئے۔
سنہ 2009 - 21 ویں صدی کا سب سے لمبا مکمل سورج گرہن بھارت میں دیکھا گیا ۔
سنہ 2010 - سری لنکا کے مرلی دھرن کا ٹسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان، ان کے نام ٹسٹ میں سب سے زیادہ 800 وکٹ لینے کا عالمی ریکارڈ ہے۔
سنہ 2012 - پرنب مکھرجی بھارت کے 13 ویں صدر منتخب۔
سنہ 2012 - بیجنگ میں بھاری بارش کے سبب 77 افراد کی موت۔
سنہ 2013 - برطانیہ کے پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن کے پہلے بچے پرنس جارج کی پیدائش ۔
سنہ 2014 - ایک رپورٹ میں 9/11 حملے کو سرکاری اداروں کی ناکامی قرار دیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details