اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ٹریزا مے مستعفی ہونے کا عندیہ - برٹش پاکستانی رکن پارلیمان ساجد جاوید

برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے نے کہا ہے کہ وہ بریگزٹ ڈیل مکمل ہونے پر وزارت عظمی کا عہدے سے مستعفی ہوجائیں گی۔

تھریسامےکا مستعفی ہونے کا عندیہ

By

Published : Mar 28, 2019, 8:32 AM IST

Updated : Mar 28, 2019, 1:43 PM IST

برطانوی وزیراعظم نے کنزرویٹو پالیمنٹری گروپ 1922 کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں مستعفی ہو جائیں گی لیکن میری پیش کردہ ڈیل کی حمایت کی جائے، بریگزٹ پر آئندہ مذاکرات کا حصہ بھی نہیں ہوں گی۔

اطلاعات کے مطابق ٹریزا مے کی جگہ برطانیہ کی وزارت عظمی سنبھالنے کے لیے کئی شخصیات سرفہرست قرار دی جارہی ہیں ان میں برٹش پاکستانی رکن پارلیمان ساجد جاوید، مائیکل گوو، بورس جانسن، جریمی ہنٹ، ڈومینک راب، ڈیوڈ لڈنگنٹن، آندرے لیڈسم اور ایمبررڈ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ بریگزٹ کے حوالے سے مختلف آپشنز پر اراکین پارلیمان آج ووٹنگ میں حصہ لیں گے۔

Last Updated : Mar 28, 2019, 1:43 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details