اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سی اےاے، این آر سی اور این پی آر کی مخالفت ملک گیر سطح پر ہو: یچوری - وزیراعظم نریندرمودی

مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے لوگوں سے ملک بھر میں گھر گھر جاکر شہریت ترمیمی قانون، قومی شہریت رجسٹر اور قومی آبادی رجسٹر کی مخالفت کرنے کی اپیل کی۔

yachury
yachury

By

Published : Feb 17, 2020, 1:45 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 2:53 PM IST

مسٹر یچوری نے دیررات ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا،’وزیراعظم نریندر مودی اور وزیرداخلہ امت شاہ ہمیں ملک مخالف کہہ رہے ہیں اور ہم پر ووٹ بینک کی سیاست کرنے کا الزام لگا رہے ہیں۔ لیکن یہی وہ لوگ ہیں جو ایک منقسم کٹر ہندوتو ووٹ بینک کو مضبوط کرنے اور بدامنی اور نفرت پھیلا کر ہندوستان کو چوٹ پہنچانے کی کوشش کررہےہیں۔‘

سی پی آئی (ایم) کے جنرل سکریٹری نے کہا 'ہمیں پہلے اس سازش سے ملک کو بچانے کے لئے متحد ہو کر کام کرنا چاہئے اس کے بعد ایک بہتر ملک کی تعمیر کی سمت میں مل کر کام کرنا ہوگا'۔

یہ بھی پڑھیے
جامعہ تشدد پر مرکزی و ریاستی حکومتوں کو دہلی ہائی کورٹ کا نوٹس
'تختہ پلٹ میں اپنا کردار ادا کیا لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا'

انہوں نے لوگوں سے ایک اپریل سے شروع ہونے والے این پی آر کے عمل میں افسران کو کسی بھی قسم کی معلومات اور دستاویز نہ دینے کی اپیل کی ہے۔

دراصل،سی پی آئی (ایم) کی جانب سے سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف ایک سے 23 مارچ تک ملک گیر مہم چلائی جائے گی۔

مسٹر یچوری نے غیر بھارتیہ جنتا پارٹی اقتدار والی سبھی 13 ریاستوں کے وزرائے اعلی سے این پی آر کے خلاف احتجاج کرنے کی اپیل کی۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 2:53 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details