یو جی سی نیٹ کے نتائج این ٹی اے (نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی) کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری ہوں گے۔ دسمبر 19 کے نوٹیفکیشن میں این ٹی اے نے واضح کیا تھا کہ 31 دسمبر 2019 تک نتائج کا اعلان ہوگا۔
غور طلب ہے کہ تیسری مرتبہ نیٹ کا امتحان آن لائن ہوا تھا۔ اس سے قبل سی بی ایس ای نیٹ کے آف لائن امتحانات ملک بھر میں کرواتی تھی۔ لیکن دسمبر 2018 میں جب سے این ٹی اے نے ذمہ داری سنبھالی تب سے کمپیوٹر پر آن لائن امتحانات ہونے شروع ہوئے ہیں۔
ملک بھر میں این ٹی اے کی جانب سے 2 سے 6 دسمبر 2019 کے درمیان کل 81 مضامین کے لیے 10 لاکھ 34 ہزار 872 طلبہ نے اپنی قسمت آزمائی ہے۔