اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مہاراشٹر: اسکل ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ کا ویب پورٹل روزگار فراہم کرنے میں مددگار

مہاراشٹر کے محکمہ اسکل ڈیولپمنٹ کے ذریعے تیار کردہ ویب پورٹل کا استعمال ملازمت کے متلاشی نوجوانوں کے علاوہ قابل و باصلاحیت امیدواروں کی تلاش کرنے والی کمپنیاں بھی کر رہی ہیں۔

مہاراشٹرا میں 389 کمپنیوں کی 1 ہزار 307 خالی آسامیوں کو پرکرنے کا عمل شروع : نواب ملک
مہاراشٹرا میں 389 کمپنیوں کی 1 ہزار 307 خالی آسامیوں کو پرکرنے کا عمل شروع : نواب ملک

By

Published : Jul 3, 2020, 2:47 AM IST

یہ اطلاع آج یہاں محکمہ اسکل ڈیولپمنٹ کے وزیرنواب ملک نے دی ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران اس ویب پورٹل پر 1521کمپنیوں نے فائدہ اٹھایا جبکہ 389نئی کمپنیوں آن لائن رجسٹریشن کیا ہے۔ اس کے علاوہ ان کمپنیوں نے ان کے یہاں 1307خالی اسامیوں کو پرکرنے کے لیے اس پورٹل کے ذریعے بھرتی کا عمل شروع کردیا ہے۔

ان کمپنیوں کو اس پورٹل کے ذریعے قابل وباصلاحیت امیدوار مل رہے ہیں۔واضح رہے کہ اس ویب پورٹل پر اب تک 84ہزار951 کمپنیوں نے رجسٹریشن کرایا ہے۔ کمپنیوں اور ان کے مطلوبہ ملازمین کے درمیان یہ ویب وپورٹل رابطہ کا ایک اہم ذریعہ بن گیا ہے۔

اس پر قابل وباصلاحیت امیدوار اپنی تعلیمی لیاقت ، تجربہ نیز مہارت کی معلومات فراہم کرتے ہیں جس کی بنیاد پر کمپنیوں کو ان کی ضرورت کے تحت افراد بہ آسانی مل رہے ہیں۔ اس کے لیے محکمہ اسکل ڈیولپمنٹ کمپنیوں وبیروزگار نوجوانوں کا اس ویب پورٹل پر زیادہ سے زیادہ اندراج کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

جن امیدواروں نے اپنے پروفائلز کو رجسٹرڈ کیا ہے اور ان کو اپ ڈیٹ نہیں کیا ہے نیز جو لوگ ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں ہجرت کر چکے ہیں ، انہیں روزگار کے مواقع ودستیابی کی معلومات فراہم کرنے کی غرض سے اپنے پروفائلز کو اپ ڈیٹ کرنے کے لئے جون 2020 سے اخبارات اور ویب پورٹلز کے ذریعہ ایس ایم ایس بھیجے جارہے ہیں۔

لاک ڈاؤن کے دوران اس ویب پورٹل پر6 لاکھ 34 ہزار امیدواروں پہونچے ہیں ، جبکہ ملازمت کے خواہاں 3 لاکھ 5 ہزار امیدوار پہلے نئے سرے سے اپنا نام درج کرانے والے تھے۔ ملازمت کے متلاشی31 ہزار 158 امیدواروں نے نئے سرے سے اندراج کیا ہے۔ 10ہزار اپنا پروفائیل اپڈیٹ کیا ہے اور 631لوگوں کے پروفائل ایکٹیو کئے گئے ہیں۔

غیر رجسٹرڈ لیکن افرادی قوت کی ضرورت مند کمپنیاں اپنی خالی آسامیوں اس ویب پورٹل پر اپنی معلومات دے سکتے ہیں نیز روزگار کے متلاشی امیدواروں کی فہرست حاصل کرسکتی ہیں ۔اس کے لیے انہیں ویب پورٹل پررجسٹرڈ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

نواب ملک نے اپیل کی ہے کہ تمام امیدوار اور کاروباری ادارے کو www.mahaswayam.gov.in ویب سائٹ کے ذریعے فراہم کردہ سہولیات سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔ اس ضمن میں اگر کوئی دشواری آتی ہے تو اسسٹنٹ کمشنر ، ڈسٹرکٹ اسکل ڈیولپمنٹ، روزگار اور کاروباری رہنمائی مرکز سے رابطہ کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details