دیوبند کے ہاٹ سپاٹ ہونے کا اعلان کردیا ہے اور چاروں طرف سے راستے بند کردیے گئے ہیں آج پولیس کے ساتھ آر اے ایف نے شہر کے اندر فلیگ مارچ کیا اور لوگوں کو گھروں کے اندر رہنے کی اپیل کی سہارنپور ایس ایس پی دنیش کمار پی نے بتایا کہ پولیس کے ساتھ پی ایس سی کی بھاری تعداد میں تعیناتی کی گئی۔
سہارنپور میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 165
سہارنپور کے دیوبند علاقے میں کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی تعدادکو دیکھتے ہوئے آر اے ایف تعینات کردی گئی ہے۔ ضلع سہارنپور سے کورونا پوزیٹیو کی تعداد 165 ہوگئی ہے جبکہ صرف دیوبند سے 93 کیس سامنے آئے ہیں۔
پہلی بات تو یہ ہے کہ دیوبند ہاٹ سپاٹ بن چکا ہے۔ اس بات کو لے کر گھبرانے کی ضرورت نہیں پولیس فورس نے اس علاقہ کا انتظام سنبھال لیا ہے۔ جو کچھ نئے کیس آ رہے ہیں وہ اسی جگہ سے آرہے ہیں اور پہلے سے ہم لوگوں کے ذریعے جو سیمپل بھیجا گیا ہے ساتھ میں آنے والے ابھی نکل رہے ہیں۔
اس میں ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے اور حالات کنٹرول میں ہیں اس میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے سی ایم او سے ڈی جی پی آفس سے معلومات لی جارہی ہے کمشنر صاحب یہاں پر آئے ہوئے ہیں اور جانچ پڑتال کر رہے ہیں۔ ہمارے پاس زیادہ سے زیادہ کمپنیاں آ رہی ہے اور ایک کمپنی پی اے سی ملی ہوئی ہے اس کو لے کر پہلے سے پی ایس سی کو لے کر ہم لوگ پوری طرح سے لوک ڈاؤن پر پوری طرح سے عمل کر رہے ہیں۔