ملک میں اتوار کے روز کورونا وائرس 'کووِڈ۔19' وبا سے متاثرین کی تعداد تقریباً 80 لاکھ یعنی 7907321 ہوگئی ہے لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ متاثرین کے مقابلے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
مختلف ریاستوں سے موصول رپورٹ کے مطابق آج کی دیر رات تک کے 43336 نئے کیسز کے ساتھ متاثرین کے کل اعداد و شمار 7907321 ہو گئے ہیں۔ اس دوران 53541 افراد کورونا سے نجات ملی ہے۔
ملک میں نئے کیسز کے مقابلے کورونا وبا سے نجات پانے والوں کی تعداد بھی مسلسل بڑھ رہی ہے اور اسی ضمن میں 53541 کورونا مریضوں کے صحتیاب ہونے کے ساتھ اب تک 7129355 افراد اس بیماری سے نجات پاچکے ہیں۔
کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی آنے اور ان کے مقابلے صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافہ ہونے کے سبب فعال میں کمی درج کی گئی ہے، جبکہ فعال کیسز کم ہو کر 657330 پر آ گئے ہیں۔
کورونا سے ملک میں سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر فعال کی تعداد کم ہو کر 140486 تک رہ گئی جو فعال کیسز کے ساتھ سر فہرست ہے جبکہ کیرالا 96585 فعال کیسز کے ساتھ دوسرے مقام پر ہے۔ کرناٹک 81050 کیسز کے ساتھ اب تیسرے مقام پر ہے۔