ان میں سے سرکاری لیباریٹریوں کی تعداد 865 اور پرائیویٹ لیباریٹریوں کی تعداد 358 ہے۔ فی الحال، ریئل ٹائم آرٹی پی سی آر پر مبنی ٹیسٹ لیباریٹریوں کی تعداد633 (سرکاری: 391 ، پرائیویٹ: 242) ہے جبکہ ٹرونیٹ پر مبنی ٹیسٹ لیب کی تعداد 491 (سرکاری: 439 ، پرائیویٹ: 52) اور سی بی این اے ٹی پر مبنی ٹیسٹ لیب کی تعداد 99 (سرکاری: 35، پرائیویٹ: 64) ہے۔
ملک میں کورونا ٹیسٹ کی لیباریٹریوں کی تعداد 1 ہزار 223
ملک بھر میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کرنے والی لیباریٹریوں کی تعداد بڑھ کر 1،223 ہوگئی ہے۔مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی طرف سے بدھ کے روز جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کی جانچ کرنے والی لیباریٹریوں کی فہرست میں مزید 17 لیب شامل کی گئی ہیں۔
ملک میں کورونا ٹیسٹ کی لیباریٹریوں کی تعداد 1 ہزار 223
ان 1،223 لیباریٹریوں میں 14 جولائی کو کورونا وائرس کے انفیکشن کا پتہ لگانے کے لئے ریکارڈ 3،20،161 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ اس طرح ملک میں اب تک کل 1،24،12،664 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔