اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

فضائی مسافروں کی تعداد 78ہزار سے زائد

گھریلو فضائی مسافروں کی تعداد لاک ڈاؤن کے بعد پہلی مرتبہ گزشتہ روز 78 ہزار سے زائد ہوئی۔

By

Published : Jul 6, 2020, 7:34 PM IST

فضائی مسافروں کی تعداد 78ہزار سے زائد
فضائی مسافروں کی تعداد 78ہزار سے زائد

شہری ہوابازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے آج بتایا کہ پانچ جولائی کو مختلف ہوائی اڈوں سے 817 پروازیں روانہ ہوئی ہیں جن میں 78614مسافروں نے سفر کیا۔

کووڈ19 وبا کے پیش نظر دو مہینے تک طیارہ سروس ملتوی ہونے کے بعد پہلی مرتبہ مسافروں کی تعداد 78 ہزار سے زائد ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی طیاروں کی تعداد بھی دوسری مرتبہ 800 سے زائد رہی ۔

کورونا وائرس کے سبب 25 مارچ سے ملک میں باقاعدہ مسافر طیارہ سروس مکمل طور پر بند تھی۔دو مہینے بعد 25 مئی سے گھریلو پروازیں دوبارہ شروع کی گئیں جبکہ بین الاقوامی راستوں پر مستقل مسافر پروازیں اب بھی بند ہیں۔ ابھی محدود تعداد میں گھریلو پروازیں اڑان بھر رہی ہیں ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details