اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مکان مالک نے خاتون کو گھر کے اندر آنے سے روک دیا - corona virus

آندھراپردیش میں کورونا کے معاملات میں اضافہ ہوتاجارہا ہے۔ ایسے وقت لوگ کورنا کے خوف سے ایک دوسرے کے ساتھ غیر انسانی سلوک کررہے ہیں۔ حال ہی میں تروپتی میں ایک کورونا سے روبہ صحت خاتون کو مکان مالک نے گھر کے اندر آنے سے روک دیا۔

کورونا سے روبہ صحت خاتون کو مکان مالک نے گھر کے اندر آنے سے روک دیا
کورونا سے روبہ صحت خاتون کو مکان مالک نے گھر کے اندر آنے سے روک دیا

By

Published : Jul 22, 2020, 10:04 PM IST

Updated : Jul 22, 2020, 10:27 PM IST

چندرا کلا نامی خاتون کورونا سے مکمل طورپر روبہ صحت ہوکر گھر پہنچی تھی تاہم مکان مالک کی جانب سے اس کو اندر آنے سے روک دیاگیا جس کی وجہ سے یہ خاتون اپنی دونوں بیٹیوں کے ساتھ گھر کے باہر ہی ٹہرنے کے لئے مجبور ہوگئی۔

تروپتی کے سندریانگر میں چندراکلا اپنے شوہر اور دونوں بیٹیوں کے ساتھ گذشتہ چند برس سے مقیم ہے۔حال ہی میں وہ کورونا سے متاثر پائی گئی تھی جس کے بعد پورا خاندان الگ تھلگ کردیاگیا تھا۔14دنوں کے بعد اس خاتون کی رپورٹ منفی آئی۔

Last Updated : Jul 22, 2020, 10:27 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details