حکومت شرڈی ہوائی اڈے کو مزید بہتر بنائے گی
شہری ہوابازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے لوک سبھا میں جمعرات کو بتایا کہ شرڈی ہوائی اڈے سے متعلق منصوبہ کو بہتر بنانے کے لئے مرکز مہاراشٹر حکومت کی حوصلہ افزائی کرے گی
حکومت شرڈی ہوائی اڈے کو مزید بہتر بنائے گی
شہری ہوابازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے لوک سبھا میں جمعرات کو بتایا کہ شرڈی ہوائی اڈے سے متعلق منصوبہ کو بہتر بنانے کے لئے مرکز مہاراشٹر حکومت کی حوصلہ افزائی کرے گی۔
مسٹر پوری نے وقفہ سوال کے دوران ایک ضمنی سوال کے جواب میں کہا کہ شرڈی ہوائی اڈہ کے رن وے سمیت تمام کاموں میں بہتری کے لئے مہاراشٹر حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے میں انہیں خوشی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ہوائی اڈے کی توسیع ایک مسلسل عمل ہے۔ حکومت تمام ہوائی اڈوں اور ہوائی پٹیوں کو بہتر بنانے پر غور کر رہی ہے لیکن کچھ ہوائی پٹیاں رہائشی اور تجارتی علاقوں میں ہونے کی وجہ سے، تحویل اراضی کے مسئلہ کا سامنا ہے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کے ڈاکٹر سوجائے رادھاکرشن وکھ پاٹل نے ضمنی سوال میں کہا کہ ہوائی اڈہ کی ترقی کے لئے مہاراشٹر حکومت 300 کروڑ روپے خرچ کرچکی ہے اور شرڈی ٹرسٹ نے 50 کروڑ روپے کا عطیہ دیا ہے۔ انہوں نے پوچھا تھا کہ حکومت اس ہوائی اڈے کی ترقی اور بہتر بنانے کے لئے کس طرح کی کوشش کر رہی ہے۔