اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'حکومت کو غلط اعداد و شمار نہیں دینے کا مشورہ دیا تھا'

کانگریس نے کہا کہ اقتصادی ترقی پر غلط اعداد و شمار دینا معیشت کے لیے ٹھیک نہیں ہے اور یہی مشورہ نوبل انعام سے نوازے گئے ابھیجیت بنرجی سمیت 108ماہر اقتصادیات نے حکومت کو چھ مہینہ پہلے دیا تھا۔

حکومت کو غلط اعداد و شمار نہیں دینے کا مشورہ دیا تھا

By

Published : Oct 15, 2019, 10:20 PM IST

Updated : Oct 16, 2019, 7:05 AM IST

کانگریس کے ترجمان منیش تیواری نے منگل کے روز یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ غلط اعداد و شمار دینا معیشت کے لیے خطرناک ہے لیکن مودی حکومت مسلسل فرضی اعداد و شمار دیکر واہ واہی لوٹنے کی کوشش کرتی رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسی حالت کے پیش نظر ابھیجیت بنرجی سمیت 108ماہر اقتصادیات نے وزیراعظم نریندر مودی کو مارچ میں خط لکھ کر کہا تھا کہ غلط اعداد و شمار دیئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ معیشت کے تعلق سے حکومت کسی اور کی سنتی نہیں ہے اور نہ ہی مشورہ لینے کی کوشش کرتی ہے۔ حکومت جب ماہر اقتصادیات کی بات سننے سے انکار کرے گی اور من مانی کرتے ہوئے معیشت کو پٹری پر لانے کی کوشش نہیں کرے گی تو بہتری کہاں سے آئے گی۔

سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم کو بغیر مقدمہ چلائے جیل میں بند کردیا گیا۔ یہ وہی چدمبرم ہیں جن کے وزیر خزانہ رہتے ملک کی معیشت ساڑھے آٹھ سے نو فیصد تک پہنچ گئی تھی۔

کانگریس ترجمان منیش تیواری نے کہا کہ ملک میں خوف کا ماحول ہے اور لوگوں کو بھروسہ نہیں ہے کہ بینکوں میں رکھا ان کا پیسہ محفوظ ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ تمام بینک لاکھوں کروڑوں روپے کے این پی اے کو بٹا کھاتہ میں ڈال رہے ہیں اور اس کی واپسی کے لیے کوئی کوشش نہیں کی جارہی ہے۔ پنجاب اینڈ مہاراشٹر کوآپریٹیو بینک کا معاملہ سب کے سامنے ہے۔ سرمایہ کاروں کو کہیں پر بھی بھروسہ نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ معیشت میں بہتری کے لیے ٹھوس کوششیں کرنی پڑتی ہیں۔

انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت پر سخت زبانی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ فرقہ وارانہ کشیدگی کی صورتحال اور شرح نمو بیک وقت نہیں بڑھ سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کساد بازاری کے دوران مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوتا ہے تو معاشی صورتحال مزید پیچیدہ ہوجاتی ہے۔

Last Updated : Oct 16, 2019, 7:05 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details