اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

لاک ڈاؤن کا پانچواں مرحلہ ایک جون سے 30 جون تک - لکھنو شہر

بھارت میں لاک ڈاؤن کا پانچواں مرحلہ ایک جون سے 30 جون تک جاری رہے گا۔ اس مرحلے میں 8 جون سے تمام مذاہب کی عبادت گاہوں کو کھولنے کا فرمان جاری ہو گیا ہے، جس کا مسلم رہنماؤں نے خیر مقدم کیا ہے۔

لاک ڈاؤن کا پانچواں مرحلہ ایک جون سے 30 جون تک
لاک ڈاؤن کا پانچواں مرحلہ ایک جون سے 30 جون تک

By

Published : May 30, 2020, 9:57 PM IST

لکھنو شہر قاضی مولانا خالد رشید فرنگی نے مرکزی حکومت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پہلے بھی حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ سبھی عبادتگاہوں کو جلد سے جلد کھول دیا جائے۔

لاک ڈاؤن کا پانچواں مرحلہ ایک جون سے 30 جون تک

اب جب کہ حکومت نے 8 جون سے عبادت گاہ کولنے کا فرمان جاری کیا ہے، تو میری سبھی مذہبی رہنماؤں سے گزارش ہے کہ جو گائیڈ لائنز جاری ہو، ان پر پورا پورا عمل کریں جیسا کہ ابھی سبھی لوگ کرتے آرہے ہیں۔

حکومت نے بھلے ہی پانچویں مرحلے کے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہو لیکن دارالحکومت لکھنؤ میں ابھی سے ہی کافی چہل پہل ہے، بازار میں دکانیں کھل رہی ہیں اور سڑکوں پر پہلے کی طرح بھیڑ ہونے لگی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details