اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ملک میں کورونا سے اموات کی شرح 1.58 فیصد - لکشدیپ میں کورونا

پورے ملک میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 1,089 کورونا متاثرین کی موت ہوئی ہے، جن میں سے سب سے زیادہ 416 اموات مہاراشٹر میں ہوئی تھی۔ اس وقت ملک میں اوسط کورونا سے اموات کی شرح 1.58 فیصد ہے۔

The death rate from Corona in the country is 1.58%
ملک میں کورونا سے اموات کی شرح 1.58 فیصد

By

Published : Sep 26, 2020, 4:49 PM IST

مرکزی وزارت صحت و خاندانی فلاح و بہبود نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن سے جان گنوانے والے 1,089 لوگوں میں سے 83 فیصد مریض ملک کی دس ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاست سے تھے۔ مہاراشٹر میں اس دوران سب سے زیادہ 416 لوگوں کی موت ہوئی۔

اس کے علاوہ کرناٹک میں 86، اترپردیش میں 84، تمل ناڈومیں 72، پنجاب میں 68، مغربی بنگال میں 59، آندھرا پردیش میں 48، مدھیہ پردیش میں 30، چھتیس گڑھ میں 25 اور دہلی میں 24 لوگوں کی موت ہوئی۔

ملک میں کورونا سے اموات کی شرح 1.58 فیصد

ملک میں فی الحال فی دس لاکھ آبادی میں کورونا انفیکشن کی وجہ سے موت کا اعداد و شمار 68 ہے اور ملک کے 23 اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں قومی اوسط سے کم تعداد میں لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

میزورم ملک کی ایک ایسی ریاست ہے جہاں ایک بھی کورونا انفیکشن سے متاثر کی موت نہیں ہوئی ہے اور لکشدیپ میں کورونا انفیکشن کا ایک بھی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔

وزارت صحت نے مزید بتایا کہ فی دس لاکھ آبادی میں دادر نگر حویلی اور دمن و دیو میں تین لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ بہار اور ناگالینڈ میں فی دس لاکھ آبادی میں سات۔سات، اروناچل پردیش میں نو، میگھالیہ میں 13، جھارکھنڈ اور راجستھان میں 17، آسام اور کیرالہ میں 18، منی پور میں 20، ہماچل پردیش میں 21، اترپردیش میں 23، مدھیہ پردیش میں 25، چھتیس گڑھ میں 26، تلنگانہ میں 28، سکم اور ہریانہ میں 45، مغربی بنگال میں 47، اتراکھنڈ میں 49، گجرات میں 53 اور تریپورہ میں 64 اموات درج کی گئی ہیں۔

کورونا انفیکشن کے سب سے زیادہ معاملوں والی ریاستوں میں پنجاب میں کورونا سے اموات کی شرح 2.9 فیصد ہے۔ اس کے علاوہ مہاراشٹر میں کورونا سے اموات کی شرح 2.7 فیصد، گجرات میں 2.6، دہلی اور مغربی بنگال میں 1.9 فیصد، مدھیہ پردیش میں 1.8 فیصد، تمل ناڈو اور جموں وکشمیر میں 1.6 فیصد، کرناٹک میں 1.5 فیصد، اترپردیش میں 1.4 فیصد، راجسھتان اور ہریانہ میں 1.1 فیصد، جھارکھنڈ میں 0.9 فیصد، آندھرا پردیش اور چھتیس گڑھ میں 0.8 فیصد، تلنگانہ میں 0.6 فیصد، بہار میں 0.5 فیصد اور اڈیشہ، آسام اور کیرالہ میں 0.4 فیصد ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details