اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سی پی آئی نے دانشوروں کے خلاف معاملہ درج کرنے کی نکتہ چینی کی - سی پی آئی

کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) نے ماب لنچنگ کے خلاف وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھنے والے 49 دانشوروں کے خلاف معاملہ درج کئے جانے کی سخت نکتہ چینی کی ہے اور کہا ہے کہ یہ اظہار رائے کی آزادی اور آئین کے خلاف ہے۔

سی پی آئی نے دانشوروں کے خلاف معاملہ درج کرنے کی نکتہ چینی کی

By

Published : Oct 5, 2019, 3:39 PM IST

سی پی آئی نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ ماب لنچنگ کے خلاف ملک کے معروف دانشوروں، فن کاروں اور ماہرین تعلیم نے مودی کو خط لکھ کر اسے روکنے کا مطالبہ کیا لیکن پولیس نے الٹا ان پر ملک سے بغاوت کا الزام لگاتے ہوئے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کردیا۔

سی پی آئی نے دانشوروں کے خلاف معاملہ درج کرنے کی نکتہ چینی کی

بیان میں کہا گیا ہے کہ عدالت کا کام آئینی قدروں اور جمہوریت کی حفاظت کرنا ہے لیکن اس نے پولیس کو ان دانشوروں کے خلاف مقدمہ کرنے کا حکم دے دیا۔پارٹی نے کہا کہ ملک میں آج کل جس طرح اپوزیشن لیڈروں کو معمولی باتوں پرپھنسا کر جیل میں ڈالا جارہا ہے وہ فاشزم اور آمرانہ رجحان کا ثبوت ہے۔پارٹی نے ملک سے بغاوت قانون کو واپس لینے اور ان دانشوروں کے خلاف مقدمات واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details