اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

جموں و کشمیر میں الیکشن سے قبل 3 خصوصی آبزرور کی تقرری - نور محمد

گذشتہ روز الیکشن کمیشن نے ملک میں عام انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا، اسی کے ساتھ 4 ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کا بھی اعلان ہوا۔

general election 2019

By

Published : Mar 11, 2019, 10:23 AM IST

آندھرا پردیش، اروناچل پردیش، سکم اور اڑیسہ میں عام انتخابات کے ساتھ ساتھ اسمبلی انتخابات کے لیے بھی ووٹنگ ہوگی جبکہ جموں و کشمیر میں فی الحال صدر راج ہی نافذ رہے گا۔ وادی کے لیے انتخابات کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے سکیوریٹی انتظامات کے پیش نظر جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات نہیں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے 3 سابق سرکاری نوکر شاہوں کو جموں و کشمیر میں تعینات کیا ہے جن میں سابق آئی پی ایس افسر امرجیت سنگھ گل، سابق آئی اے ایس نور محمد اور سابق آئی اے ایس افسر ونود زتسی شامل ہیں جو الیکشن سے قبل ریاست جموں و کشمیر میں سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیں گے اور اس کی رپورٹ الیکشن کمیشن کو پیش کریں گے۔

الیکشن کمیشن نے امرجیت سنگھ گل (آئی پی ایس 1972 بیچ)، نور محمد (آئی اے ایس 1977 بیچ) اور ونود زتسی (آئی اے ایس 1982 بیچ) کو مقرر کیا ہے۔

امرجیت سنگھ گل سنہ 1972 بیچ کے آئی پی ایس آفیسر ہیں اور انہیں سکیوریٹی شعبے میں کام کرنے کا بھرپور تجربہ ہے، انہوں نے ریاست جموں و کشمیر میں بطور آئی جی، سی آر پی ایف کام کیا ہے۔

سنہ 1977 بیچ کے آئی اے ایس افسر نور محمد کو الیکشن کمیشن میں کام کرنے کا اچھا تجربہ ہے انہوں نے ایک دہائی تک اترپردیش میں بطور چیف الیکشن کمشنر کے طور پر کام کیا ہے جبکہ انہیں مرکزی الیکشن کمیشن میں بطور ڈپٹی کمشنر کام کرنے کا تجربہ ہے، اسی کے ساتھ نور محمد نے افغانستان میں بھی بطور بین الاقوامی انتخابی مشیر کے طور پر کام کیا ہے۔

ونود زتسی سنہ 1982 بیچ کے آئی اے ایس آفیسر ہیں، انہوں نے مرکزی حکومت میں بطور سیکریٹری کام کیا ہے ، اسی کے ساتھ ہی انہیں تقریباً ایک دہائی سے زیادہ ریاستی و مرکزی سطح پر الیکشن کمیشن کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ ہے۔

جموں و کشمیر دورے سے قبل ان تینوں افسران کی الیکشن کمیشن کے ساتھ میٹنگ جلد ہی ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details