تفصیلات کے مطابق حیدرآباد سے دیورکنڈہ کی طرف جانے والے ٹاٹا سومو کا ٹائر پھٹ گیا۔ گاڑی بے قابو ہوکر مخالف سمت سے آنے والی آر ٹی سی بس سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں آٹو میں سوار 7 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ۔
تلنگانہ میں بھیانک سڑک حادثہ، 7 افراد ہلاک - Hydrabad
ریاست تلنگانہ میں بس اور ٹاٹا سومو گاڑی کی آمنے سامنے کی ٹکر میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ افسوسناک واقعہ نلگنڈہ ضلع کے کنڈہ ملے پلی منڈل کے کیشیا تانڈہ علاقے میں پیش آیا۔
حادثے کی تصویر
اس حادثے میں مزید 10 افراد زخمی ہیں جنھیں دیورکنڈہ ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔ حادثہ اتنا اندوہناک تھا کہ سڑک کے دونوں طرف لاشیں بکھری پڑی تھیں۔
مرنے والوں کی فوری شناخت نہیں ہوسکی- مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔