اردو

urdu

وزیراعلی کی جانب سے محمکہ بجلی کو مبارکباد

تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ نے کل رات بجلی سے متعلق معاملے کو آسانی سے نپٹانے کے لئے محمکہ بجلی کو مبارکباد پیش کی ہے۔

By

Published : Apr 6, 2020, 1:54 PM IST

Published : Apr 6, 2020, 1:54 PM IST

Telangana CM congratulates state electricity dept for smoothly handling PM's lights off initiative
تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ

ریاستی محکمہ بجلی کی تعریف کرتے ہوئے تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ نے ٹرانسکو، جینکو کے سی ایم ڈی پربھاکر راؤ، دیگر ڈائریکٹرز اور انجینئرز کو مبارکباد پیش کی کہ انھوں نے بہ حسن و خوبی اپنی خدمات انجام دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ہی وقت میں اچانک لائٹس سوئچ آف کرنے کی وجہ سے 1500 میگا واٹ کی بچٹ ہوئی ہے۔

اس طرح تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قوم سے کورونا وائرس کے خلاف جنگ کو نشان زد کرنے کی اپیل پر ریاست میں بجلی کی سوئچنگ آف لائٹس کو آسانی سے نمٹنے پر ریاستی محکمہ بجلی کو مبارکباد پیش کی۔

کورونا وائرس کے خلاف جنگ کو نشان زد کرنے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کی 9 بجکر 9 منٹ تک گھروں کی لائٹس بند کرنے اور محض موم بتیاں / دیا جلانے کی اپیل کے جواب میں اتوار کی رات پورے ملک میں روشنی کی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details