اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

تلنگانہ بند: حیدرآباد میں آٹو ڈرائیورز کی من مانی

تلنگانہ بند کے دوران آر ٹی سی ملازمین کی جانب سے بس ڈپوز کا گھیراؤ کرتے ہوئے مکمل بند منایا گیا۔

تلنگانہ بند: حیدرآباد میں آٹو ڈرائیورز کی من مانی

By

Published : Oct 19, 2019, 8:35 PM IST

ریاست تلنگانہ میں گزشتہ چودہ روز سے آر ٹی سی ملازمین اپنے مطالبات کو لے کر ہڑتال پر ہیں۔ حکومت اور ملازمین ایک دوسرے کے آگے جھکنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔

ویڈیو : شہر حیدرآباد میں آج بڑے پیمانے پر تلنگانہ بند

آج بسوں کو باہر نکلنے نہیں دیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی اولا کیبس نے بھی آر ٹی سی ملازمین کی اپیل پر احتجاج میں شامل ہوتے ہوئے خدمات کو معطل کردیا۔

آر ٹی سی اور اولا کے بند کے سبب شہر کے آٹو ڈرائیورز کی من مانی عروج پر رہی۔ آٹو ڈرائیورز نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مسافروں سے خوب کرایہ وصول کیا۔

مزید پڑھیں : تلنگانہ بند۔ میٹرو ٹرینوں کی تعداد میں اضافہ

مسافر سفر کیلئے بس کے متبادل سواری دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے آٹو پر منحصر ہیں اور ہڑتال کے باعث منہ مانگا کرایہ ادا کرنے پر مجبور ہیں۔ دس کلو میٹر کیلئے 100 فی کس سو روپئے وصول کیا گیا۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ عوام اس طرح کا نقصان کب تک برداشت کرتی ہے اور حکومت اس سلسلے میں مناسب اقدام کب اٹھاتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details