اس ہڑتال سے پرائمری و مڈل اسکول کے طلبا کی تعلیم کا شدید نقصان ہو رہا ہے۔ اساتذہ مسلسل اپنے مطالبات کی حمایت میں احتجاج کر رہے ہیں مگر ریاستی حکومت کی جانب سے اب تک اس پر کوئی رد عمل آیا جس سے سمجھا جا رہا ہے کہ اساتذہ اپنے مطالبات پورا ہونے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔
اسی سلسلہ میں آج سینکڑوں اساتذہ نے شہر کے بس اسٹینڈ سے لے کر ضلع کلکٹریٹ تک ایک مشتعل جلوس نکالا اور ریاستی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی، تمام اساتذہ ہاتھوں میں تختیاں لئے مساوی کام کے بدلے مساوی تنخواہ دئے جانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔
بہار کے وزیر اعلیٰ و وزیر تعلیم کو ضلع کلکٹر کے ذریعہ ایک میمورنڈم بھی بھیجا گیا. حالانکہ بہار کے وزیر تعلیم نے اس سلسلے میں ہڑتال پر جانے والے اساتذہ کے لئے ایک سخت نوٹس جاری کی تھی اور جلد سے جلد کام پر واپس آنے کی تلقین کی تھی تاہم اساتذہ پر اس نوٹس کا کوئی اثر نہیں ہوا۔