اردو

urdu

By

Published : May 29, 2020, 9:18 AM IST

ETV Bharat / bharat

سرحد تناؤ کے پیش نظر چین سے بات چیت جاری: وزارت خارجہ

لداخ میں بھارت چین کشیدگی کے سلسلے میں دونوں ممالک کے مابین سفارتی سطح پر بات چیت کی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ کشیدگی کے دور میں بھارتی فوج نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے۔

delhi
delhi

لداخ میں بھارت چین کشیدگی کے سلسلے میں دونوں ممالک کے مابین سفارتی سطح پر بات چیت کی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ کشیدگی کے دور میں بھارتی فوج نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے۔

مرکزی حکومت نے کہا 'دونوں فریقوں نے امن برقرار رکھنے کے لئے بات چیت کے ذریعے صورتحال کو پر امن طریقے سے حل کرنے کے لئے ایک طریقہ کار قائم کیا ہے۔ ہم خود مختاری اور علاقائی سالمیت کو برقرار رکھنے کے لئے پرعزم ہیں۔

ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت نے کہا ہے کہ ہمارے فوجیوں نے ایک ذمہ دار طریقہ اپنایا ہے اور وہ پروٹوکول پر عمل پیرا ہیں۔

ذرائع کے مطابق بھارت باہمی اعتماد کی بنیاد پر تمام ہمسایہ ممالک سے تعلقات برقرار رکھنے کے لئے ہمیشہ تیار ہے۔ اس کے لئے مثبت اور تعمیری اقدامات کی ضرورت ہے۔

دوطرفہ تعلقات کے بارے میں حکومت نے کہا کہ بھارت نیپال کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ حکومت نے کہا کہ حالیہ برسوں میں تعلقات ایک اعلی رفتار پر ہیں۔ یہ تعاون کی واضح توسیع ہے۔

مرکز نے کہا کہ بھارت مشکل وقتوں میں بھی نیپال میں ادویات سمیت ضروری اشیا کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے۔

وندے بھارت مشن سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وزارت خارجہ نے کہا کہ 'وندے بھارت مشن کے دوسرے مرحلے کے اختتام تک 60 ممالک سے ایک لاکھ مسافروں کو وطن واپس لانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔' مرکز نے کہا کہ وندے بھارت کے تیسرے مرحلے کی تیاریاں اچھی طرح سے چل رہی ہیں۔

خبر رساں ادارے اے این آئی کے ایک ذرائع کے مطابق ٹڈیوں کے حملوں کے معاملے پر وزارت خارجہ نے کہا کہ 'پاکستان کے ساتھ ابلاغ کا ایک موجودہ مقامی چینل موجود ہے، جو عام طور پر ہر سال جون میں سرگرم ہوتا ہے۔ اس سال کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر بھارت نے چینل کو فعال کرنے کی تجویز پیش کی، لیکن ابھی تک پاکستان کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details