مقامی میڈیا نے بتایا کہ 'ایک يو ایچ - 60 بلیک ہاک فوجی ہیلی کاپٹر بھارتی وقت کے مطابق صبح تقریباً 6:30 بجے يلن شہر کے پہاڑی علاقے میں ہنگامی حالات میں اتارنا پڑا۔ اس سے پہلے ہیلی کاپٹر کا رابطہ کنٹرول پینل سے ٹوٹ گیا تھا۔ اس ہیلی کاپٹر میں تائیوان کے فوج کے چیف شین یی منگ اور دیگر سینئر فوجی افسر سوار تھے۔'
تائیوان ہیلی کاپٹر حادثہ میں تین لاپتہ - تین لاپتہ ہیں
تائیوان میں آرمی چیف اور اعلی فوجی افسران سمیت 13 لوگوں کو لے جا رہا ہیلی کاپٹر ہنگامی حالات میں اترنے کے دوران گر کر تباہ ہوگیا جس میں سے 10 لوگ زندہ مل گئے ہیں جبکہ تین افراد لاپتہ ہیں۔
تائیوان ہیلی کاپٹر حادثہ: 10 زندہ، تین لاپتہ
'تائیوان نیوز' کے مطابق قومی وزارت دفاع نے ایک پریس کانفرنس منعقد کرکے بتایا کہ '10 افراد زندہ ملے ہیں اور تین لاپتہ ہیں جن کو تلاش کا جا رہا ہے۔'
وزارت نے بتایا کہ 'ریسکیو آپریشن کی نگرانی کرنے کے لیے تائیوان کے وزیر دفاع ین ڈے فا جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں۔ حادثے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔'