اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'سوکچھ سرویکشن 2020' - 'سرویکشن2020' کے نتائج کا اعلان

مرکزی حکومت کی جانب سے صفائی کے حوالہ سے کئے گئے قومی سطح کے 'سوکچھ سرویکشن 2020'میں مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور کو پہلا، گجرات کے صنعتی شہر سورت کو دوسرا اور مہاراشٹرا میں نوی ​​ممبئی کو تیسرا مقام دیا گیا ہے۔

'سوکچھ سرویکشن 2020'
'سوکچھ سرویکشن 2020'

By

Published : Aug 20, 2020, 4:43 PM IST

مرکزی رہائشی اور شہری امور کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے جمعرات کے روز یہاں 'سرویکشن2020' کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ' ملک میں صفائی کے حوالہ سے لوگوں کے اندر شعور کی بیداری میں نمایاں بہتری آئی ہے اور اس کا اثر پورے ملک میں نظر آرہا ہے'۔

'سوکچھ سرویکشن 2020'

صفائی کے سروے میں مسلسل چوتھے برس بھی اندور پہلے نمبر پر رہا۔ صنعتی شہر سورت دوسرے اور نوی ممبئی تیسرے نمبر پر رہا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی کو دریائے گنگا کے کنارے ایک صاف ستھرا شہر قرار دیا گیا۔ چھاؤنی شہروں میں جالندھر چھاؤنی نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے جیتنے والے شہروں کو مبارکباد دیتے ہوئےکہا کہ اس سے صاف ستھرائی کے تئیں مقامی لوگوں کے لگن کے اشارے ملتے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر فاتح شہروں کے مقامی افسران کو انعام سے بھی نوازا۔ مرکزی وزیر نے مقامی بلدیات کے صفائی ملازمین سے بھی بات چیت کی۔

ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقدہ اس پروگرام میں وزارت کے سکریٹری درگاشنکر مشرا اور دیگر اعلی افسران بھی موجود تھے۔ آپ کو بتا دیں کہ' مئی میں کچرا سے پاک شہروں کے جائزہ میں اندور، سورت اور نوی ممبئی کو فائیو اسٹار ریٹنگ دی گئی تھی۔ جبکہ بہار کی راجدھانی پٹنہ سوچھ سرویکشن 2020 میں سب سے نچلے پائیدان پر ہے، جبکہ اس کے اوپر مشرقی دہلی میونسپل کارپوریشن کا علاقہ اورپھر چنئی کارپوریشن کا حلقہ ہے۔

نتائج کا اعلان کرنے کے اس پروگرام' سوچھ مہوتسو' میں 129 شہروں کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کو ملک بھر کے شہروں میں صفائی سے متعلق 'سوچھ سرویکشن 2020'کے نتائج کا اعلان کرنا تھا، لیکن وہ اس پروگرام میں شریک نہیں ہوسکے۔ اس سروے میں سو سے زیادہ شہروں والی ریاست میں سب سے سوچھ چھتیس گڑھ اور سو سے کم شہروں والی ریاست میں جھارکھنڈ کو قرار دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

عالمی یومِ مچھر: مچھروں کے بارے میں جانیے!


یہ سروے گذشتہ 28 دنوں میں مکمل کیا گیا ہے۔ صفائی سروے کے پہلے ایڈیشن میں میسور کو ملک کا صاف ستھرا شہر قرار دیا گیاتھا ۔ اس کے بعد 2017، 2018 اور 2019 میں شہر اندورمسلسل تین برسوں تک صاف ستھرا رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details