اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سنگھو بارڈر پر مشتبہ نوجوان پکڑا گیا - سازش

دہلی کے سنگھو بارڈر پر کسانوں نے ایک مشکوک نوجوان کو پکڑا ہے۔ مشتعل کسانوں نے دعوی کیا ہے کہ مشتبہ نوجوانوں نے ان کی پرامن تحریک میں خلل ڈانلے اور اسے بدنام کرنے کی سازش کی ہے۔

سنگھو بارڈر پر پکڑا گیا مشتبہ نوجوان
سنگھو بارڈر پر پکڑا گیا مشتبہ نوجوان

By

Published : Jan 23, 2021, 6:54 AM IST

دارالحکومت دہلی کے سنگھو بارڈر پر کسانوں نے مشکوک حرکت کرنے والے ایک نوجوان پکڑا ہے، اس نوجوان کو مشتعل کسانوں نے اس وقت پکڑا جب وہ پولیس اہلکار ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کسانوں کے درمیان گھوم رہا تھا۔ شبہ ہوے پر کسانوں نے اس نوجوانوں سے پوچھ گچھ کی تب سارا معاملہ سامنے آیا۔

سنگھو بارڈر پر پکڑا گیا مشتبہ نوجوان

دیر رات کسانوں کی جانب سے مشتبہ نوجوانوں کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کی گئی۔ کسانوں نے دعوی کیا کہ مشتبہ نوجوان کے ذریعہ 26 جنوری کو پریڈ کے دوران رکاوٹ پیدا کرنے کی بڑی سازش رچی گئی ہے۔

الزام یہ بھی ہے کہ اس نوجوان کے ساتھ اس کے کچھ ساتھی بھی ہیں اور ان کی ٹولی میں دو لڑکیاں بھی شامل ہیں۔ کسانوں نے الزام لگایا ہے کہ کچھ عناصر ان کی تحریک میں رکاوٹ ڈالنے اور اسے بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، کسانوں نے مشتبہ نوجوان کو میڈیا کے سامنے پیش بھی کیا۔ مشتبہ نوجوان نے بتایا کہ اسے ہریانہ پولیس کے ایک ایس ایچ او نے یہاں بھیجا ہے۔

پکڑے گئے نوجوان نے بتایا کہ اسے 26 تاریخ کو ہونے والی کسان ٹریکٹر ریلی کے بیچ میں جانا تھا اور ابتدائی مرحلے میں ہوائی فائرنگ کرنا تھی، اس کے بعد جب ماحول مکمل طور پر خراب ہوتا تو کچھ منتخب کسان رہنماؤں کو وہ نشانہ بنانے والے تھے۔ اتنا ہی نہیں کسانوں کے مطابق مشتبہ نوجوان نے کرنال میں ایک ریلی میں پولیس اہلکار بن کر لاٹھی بھی چارج کیا تھا۔

اب اس پورے معاملے کی سچائی کیا ہے اس پر سے پردہ اٹھنا باقی ہے اور اس کے پیچھے کیا سازش تھی اور کس کے شہہ پر یہ نوجوان یہاں تک پہنچا تھا، پوری تفتیش کے بعد ہی معاملہ واضح ہوپائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details