اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سشما سوراج کی فرانسیسی ہم منصب سے بات چیت

فرانس بھی ان ممالک میں شامل ہیں جس نے پلوامہ حملے کے بعد اقوام متحدہ میں مسعود اظہر کو بین الاقوامی دہشت گرد قرار دیے جانے کا مطالبہ کیا تھا۔

sushma swaraj

By

Published : Mar 16, 2019, 8:44 AM IST

وزیر خارجہ سشما سوراج نے اپنے فرانسیسی ہم منصب لی ڈرین فرائیڈے سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران دہشت گردی کے خلاف کاروائی کرنے کی بات کی اور ساتھ ہی فرانس کے وزیر خارجہ نے جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کے خلاف کاروائی کرنے کی بھی بات کی۔

وزارت خارجہ کے مطابق فرانس کے وزیر خارجہ نے سشما سوراج سے گفتگو کے دوران کہا کہ 'وہ مسعود اظہر کے خلاف فوری کاروائی کریں گے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ فرانس کے وزیر خارجہ نے اس بات کا بھی دعویٰ کیا کہ انہوں نے یہ بات یورپی یونین کے سامنے بھی رکھی ہے اور جلد ہی وہاں سے بھی فیصلے کی امید ہیں۔

واضح رہے کہ فرانس بھی ان ممالک میں شامل ہیں جنہوں نے پلوامہ حملے کے پیش نظر اقوام متحدہ کے سامنے مسعود اظہر کو بین الاقوامی دہشت گرد قرار دیے جانے کا مطالبہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details