سپریم کورٹ نے سسشانت سنگھ راجپوت خود کشی معاملے کی جانچ سی بی آئی کے حوالے کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ بہار پولیس کی ایف آئی آر درست ہے اور اس معاملے میں مہاراشٹر پولیس کو سی بی آئی کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا۔
جسٹس رشی کیش رائے نے ریا چکرورتی، سُشانت کے والد کے سنگھ، مرکزی حکومت، بہار حکومت اور مہاراشٹر حکومت کے دلائل سننے کے بعد گذشتہ 11 اگست کو فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔ ان تمام کی جانب سے علیٰ الترتیب شیام دیوان، وکاس سنگھ، سالسٹر جنرل تُشار مہتا، منندر سنگھ اور ابھیشیک منو سنگھوی پیش ہوئے تھے۔