سابق لیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس ہڈا نے کہا کہ آزادی کے بعد سے ہی فوج آزاد ہے، اس کے ہاتھ کبھی بھی بندھے نہیں رہے، لیکن موجودہ حکومت نے سرحد پار جاکر سرجیکل اسٹرائیک اور بالاکوٹ میں فضائی حملے کی اجازت دینے میں یقینی طور پر عظیم سیاسی متبادل پیش کیا ہے۔
آزادی کے بعد سے ہی فوج آزاد: ڈی ایس ہڈا
سرجیکل اسٹرائیک کی قیادت کرنے والے سابق لیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس ہڈا کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے سرحد پار جاکر سرجیکل اسٹرائیک اور بالاکوٹ میں فضائی حملے کی اجازت دینے میں یقینی طور پر عظیم سیاسی متبادل پیش کیا ہے۔
ڈی ایس ہڈا نے دارالحکومت دہلی میں ایک پروگرام 'گوا فیسٹ' کے دوران کہا کہ فوج کو مکمل آزادی دینے کے بارے میں بہت زیادہ باتیں ہوئی ہیں، لیکن 1947 سے فوج سرحد پر آزاد ہے۔ اس نے تین چار جنگیں لڑی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لائن آف کنڑول ایک خطرناک جگہ ہے، کیوں کہ جیسا کہ میں نے کہا کہ آپ کے اوپر گولہ باری کی جا رہی ہے اور زمین پر فوج اس کا فوری جواب دے گی۔ وہ مجھ سے بھی نہیں پوچھیں گے۔ اس میں اجازت حاصل کرنے کا کوئی سوال نہیں ہے۔ فوج کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے اور یہ سب کے ساتھ ہوا ہے۔