چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے، جسٹس بی آر گووئی اور جسٹس سوریہ کانت کی بنچ نے شتروگھن چوہان اور دیگر کو اپنی بات رکھنے کے لئے نوٹس جاری کیا۔
شتروگھن چوہان معاملہ: ہدایات میں ترمیم پر مشروط غور کرنے کے لیے سپریم کورٹ تیار - چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے
پھانسی کی سزا پر عمل سے متعلق 2014 کے شتروگھن چوہان معاملے میں جاری ہدایات کا جائزہ لینے کے لیے سپریم کورٹ جمعہ کو تیار ہوگیا، لیکن اس نے واضح کیا کہ نئی ہدایات کا اس مقدمے پر اثر نہیں پڑے گا۔
سپریم کورٹ
عدالت عظمی نے پوچھا کہ شتروگھن چوہان معاملے میں عدالت کا فیصلہ ملزم کی جانب مرکوز ہے، اس سے مرکز کیوں بدلنا چاہتا ہے۔
اس پر سالیسیٹر جنرل تشار مہتا نے کہا ہے کہ وہ ملزم کے حقوق کو ختم نہیں کرنا چاہتے ہیں، بلکہ اس معاملے کو متاثرہ اور معاشرے کی توجہ قائم رکھنے کے حق میں ہے۔
Last Updated : Feb 28, 2020, 4:14 PM IST