جسٹس اشوک بھوشن، جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس ایم آر شاہ کی بینچ اس معاملے میں جمعہ کے روز سماعت کرے گی۔ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر اس بابت دیر شام ضمنی کاز لسٹ جاری کی گئی۔
عدالت نے اسپتالوں میں کورونا متاثر مریضوں کے علاج نہ کیے جانے اور ہلاک ہونے والوں کی لاشوں کے لیے نامناسب انتظام کی میڈیا رپورٹس اور سابق وزیر قانون اور سینیئر وکیل اشونی کمار کے خط میں ذکر حقائق کا سو موٹو نوٹس ( از خود نوتس) لیتے ہوئے شنوائی کا فیصلہ کیا۔
اشونی کمار نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو خط لکھ کر اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے ساتھ ہی نہیں بلکہ ان کی لاشوں کے ساتھ بھی بے ترتیب انتظام کی خبروں کا حوالہ دے کر معاملے کا سو موٹو نوٹس لینے کی گذارش کی تھی۔