جج روہنگٹن ایف نریمن، جج نوین سنہا اور جج بی آر گوئی پر مشتمل بنچ نے اس وقت یادو سنگھ کی عرضی کا نپٹارہ کردیا جب اسے اس سے واقف کرایا گیا کہ الہ آباد ہائی کورٹ نے عرضی گزار کی ضمانت کی عرضی پر فیصلہ دے دیا ہے۔
عرضی گزار کے وکیل نے بتایا کہ عدالت عظمی کی ہدایت کے مطابق گزشتہ بدھ کو ہی ہائی کورٹ نے یادو سنگھ کی ضمانت کی عرضی کا نپٹارہ کردیا ہے۔ ہائی کورٹ نے یادو سنگھ کو ضمانت پر رہا کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس کے بعد عدالت عظمی نے معاملہ بند کردیا۔