اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سراونا بھون کے مالک کوعمرقید

سپریم کورٹ نے عالمی سطح کے معروف جنوبی ہند کے ہوٹل 'سراونا بھون' کے مالک راج گوپال کی عمر قید کی سزا کر برقرار رکھتے ہوئے خود سپردگی کا حکم دیا ہے۔

By

Published : Mar 29, 2019, 3:41 PM IST

سراونا بھون کے مالک راجگوپال


اس سے قبل مدارس ہائی کورٹ نے راج گوپال کو اپنے ہی ہوٹل کے ایک ملازم کے قتل کا قصوروار ٹھہرا کر عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ آج سپریم کورٹ نے بھی اس اپنی مہر لگا دی۔

سنہ 2009 میں سپریم کورٹ نے راجگوپال کی اپیل پر انھیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ اب انہیں 7 جولائی تک سپرد کرنے کو کہا گیا ہے۔

راجگوپال نے اپنے ہوٹل کے ایک ملازم کی بیوی سے شادی کرنے کے لیے اس کا قتل کر دیا تھا۔ ملازم شانتاکمار کی لاش جنگل سے بر آمد کی گئی تھی۔

1990 میں راجگوپال اپنے ہوٹل کے مینیجر کی بیٹی جیوجوتی سے شادی کرنا چاہتے تھے۔ اس وقت راجگوپال کی پہلے سے ہی دو بیویاں تھیں اور مینیجر نے اپنی بیٹی سے شادی سے انکار کردیا تھا۔

1999 میں جیوجھوتی نے شانتاکمار سے شادی کرلی جو بات راجگوپال کو پسند نہیں آئی اور اس نے 2001 میں شانتاکمار کا قتل کر دیا۔

سراونا بھون ایک معروف ریسٹورینٹ چین ہے یہ دنیا کے 20 ممالک جن میں سے امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا بھی شامل ہیں اور صرف بھارت میں انکے 25 ریسٹورینٹ ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details