اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

فرانس کی سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کیلئے بھارتی دعوے کی حمایت

فرانسیسی وزیردفاع فلورنس پارلی کے مطابق 'اب بہت سی فرانسیسی کمپنیاں بھارت میں اپنے دفاتر بناکر اپنے دفاعی سازوسامان کو ڈیزائن کررہی ہیں۔ مجھے امید ہے کہ ان کمپنیوں کو یہاں مکمل تعاون اور مدد ملے گی'۔

supporting india's claim for permanent membership of the security council of un
فرانس کی سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کیلئے بھارتی دعوے کی حمایت

By

Published : Sep 11, 2020, 1:17 PM IST

فرانسیسی وزیردفاع فلورنس پارلی نے کہا ہے کہ ان کا ملک اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت کے بھارت کے دعوے کی حمایت کرتا ہے۔

فلورنس پارلی جمعرات کو فرانس سے خریدی گئی 36 رافائل لڑاکا طیاروں کی پہلی کھیپ کے پانچ طیارروں کو باقاعدہ طور پر شامل کرنے میں ایک تقریب میں شریک ہوئیں۔

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور فرانس کی مسلح افواج کے وزیر فلورنس پارلی

اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ 'فرانس اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت کیلئے بھارت کے دعوے کی تائید کرتا ہے'۔

پارلی نے وزیر اعظم نریندرمودی کے میک ان انڈیا پروگرامکی حمایت اور اس میں شامل ہونے کے عزم کا اعادہ کیا۔

انھوں نے کہا ہے کہ 'آب دوزوں اور دیگر دفاعی سازوسامان کی تیاری کے نقطہ نظر سے میک ان انڈیا پروگرام فرانسیسی دفاعی کمپنیوں کے لئے بہت اہم ہے '۔

فرانسیسی وزیردفاع فلورنس پارلی کے مطابق 'اب بہت سی فرانسیسی کمپنیاں بھارت میں اپنے دفاتر بناکر اپنے دفاعی سازوسامان کو ڈیزائن کررہی ہیں۔ مجھے امید ہے کہ ان کمپنیوں کو یہاں مکمل تعاون اور مدد ملے گی'۔

فرانسیسی وزیردفاع فلورنس پارلی خطاب کرتے ہوئے

فرانسیسی وزیر دفاع نے کہا 'آج کا دن دونوں ممالک کے لئے ایک کامیابی ہے۔ ہم مل کر بھارت اور فرانسیسی دفاعی تعلقات کا ایک نیا باب لکھ رہے ہیں'۔

پارلی نے بتایا ہے کہ 'رافائل ایک طاقتور طیارہ ہے جو ایئر فورس کو نئی طاقت دے گا۔ رافائل کا استعمال مالی میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو ختم کرنے کے لئے بھی استعمال کیا گیا تھا'۔

انہوں نے یقین دلایا کہ 'فرانس معاہدہ کے تحت جلد ہی باقی 31 رافائل لڑاکا طیارے بھارت کے حوالے کردے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details