اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اجمیر میں 'انٹرنیشنل صوفی رنگ فیسٹیول' - sufi rang festiva ajmer

ریاست راجستھان کے شہر اجمیر کے خواجہ غریب نواز درگاہ میں 12 ویں انٹرنیشنل صوفی رنگ فیسٹیول کا آغاز ہو گیا ہے۔

اجمیر میں انٹرنیشنل صوفی رنگ فیسٹیول

By

Published : Nov 3, 2019, 7:00 PM IST

اس فیسٹیول میں ملک اور بیرون ملک سے آنے والے خطاط اپنی صوفی پینٹنگ کی نمائش کر رہے ہیں۔
یہ فیسٹیول 'چشتیاں فاؤنڈیشن' کے زیراہتمام ہر برس ہوتا ہے۔

اجمیر میں انٹرنیشنل صوفی رنگ فیسٹیول

حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی کے مشن امن اور صوفی ازم کو فروغ دینے کے لیے ہر برس اجمیر میں انٹرنیشنل صوفی رنگ فیسٹیول کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

اس موقع پر اسلامی خطاطی کی نمائش کی جاتی ہے۔

اس کے علاوہ اس فیسٹیول میں متعدد ایسی تصاویر نمائش کے طور پر رکھی گی ہیں جو اولیاء کرام کی زندگی پر روشنی ڈالتی ہیں۔

اجمیر میں منعقدہ اس صوفی رنگ فیسٹیول میں ہر برس غیر ملکی فنکار یعنی خطاط بھی شرکت کرتے ہیں جس میں ترکی، بنگلہ دیش، ساؤتھ افریقہ، ایران، عراق سمیت امریکہ کے بھی خطاط آتے ہیں اور امن و انسانیت کا پیغام دینے والی پینٹنگ کی نمائش لگاتے ہیں۔

صوفی رنگ فیسٹیول میں اجمیرشریف حاضری دینے آئے سب مذاہب کے زائرین نے بھی شرکت کی یہ فیسٹیول آٹھ نومبر تک جاری رہے گا جہاں ایک ورکشاپ کے ذریعے خطاط صاحبان لائیو آرٹ کی نمائش کریں گے تو وہیں دوسری جانب فیسٹیول میں کلام الہی سے لیکر صوفیانہ قوالیوں کے ذریعے پیغام صوفی سخن دیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details