اردو

urdu

By

Published : May 3, 2020, 12:44 PM IST

ETV Bharat / bharat

کورونا وائرس: تدفین پرعارضی پابندی سے متعلق عرضی داخل

مسلم علماء تنظیم نے کورونا وائرس وبا سے انتقال ہونے والے مسلمانوں کی قبرستان میں تدفین پر عارضی پابندی سے متعلق معاملے میں مداخلت کے سلسلے میں ایک عرضی داخل کی ہے۔

تدفین پرعارضی پابندی سے متعلق عرضی داخل
تدفین پرعارضی پابندی سے متعلق عرضی داخل

جمعیت علمائے ہند نے پردیپ گاندھی بنام مہاراشٹر حکومت، معاملے میں فریق بنانے کی عدالت سے درخواست کی ہے۔

پردیپ گاندھی نے کورونا سےمتاثر مسلمانوں کی اپنے آبائی علاقے کے قبرستان میں دفنانے پر عارضی روک کا مطالبہ کیا ہے۔

بامبے ہائی کورٹ نے گزشتہ 27 اپریل کو مسٹر گاندھی کی یہ عرضی خارج کردی تھی، جسے انہوں نے عدالت عظمی میں چیلنج کیا ہے۔

مسلم تنظیم نے پردیپ گاندھی کی عرضی میں یہ کہتے ہوئے فریق بنے کی اجازت کی عدالت سے درخواست کی ہے کہ مسلمانوں کی میت دفنانے پر پابندی لگانا آئین کی فراہم کردہ مذہبی آزادی کے بنیادی حق کی خلاف ورزی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details