اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

جولی گرانٹ ایئرپورٹ پر کورونا وائرس سے متعلق سخت ہدایات

ریاست اتراکھنڈ کے دارالحکومت دہرادون میں واقع جولی گرانٹ ایئرپورٹ پرکورونا وائرس سے متعلق سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

Strict guidelines for the Coronavirus at Jolly Grant Airport
جولی گرانٹ ایئرپورٹ پر کورونا وائرس سے متعلق سخت ہدایات

By

Published : Feb 1, 2020, 8:48 AM IST

Updated : Feb 28, 2020, 6:07 PM IST

اتراکھنڈ میں محکمہ صحت کی جانب سے الرٹ جاری کیا گیا ہے تاکہ لوگوں کو اس خوفناک بیماری سے دور رکھا جاسکے۔

حکومت ہند کی جانب سے کورونا وائرس سے متعلق تمام ریاستوں میں ایک رہنما اصول بھی جاری کیا گیا ہے ۔

جولی گرانٹ ایئرپورٹ پر کورونا وائرس سے متعلق سخت ہدایات

اتراکھنڈ کے محکمہ صحت کی طرف سے جولی گرانٹ ایئرپورٹ پر چین سے آنے والے مسافر کی اسکریننگ کی جا رہی ہے۔ جس سے کورونا وائرس کے کوئی علامات ریاست اتراکھنڈ میں داخل نہ ہو سکے ۔

اس کے ساتھ ہی لوگوں کو ریاست بھر میں اشہتارات اور پوسٹرز کے ذریعے چوکس رہنے کا مشورہ دیا جارہا ہے۔

ریاست کے سب سے نمایاں ہسپتال، ایمس کے ڈین یو بی مشرا نے کہا کہ کورونا وائرس سے ڈرنے کی نہیں صرف لوگوں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی علامات جیسے نزلہ ، کھانسی ، گلے میں درد ، سانس لینے میں دشواری ، بخار عام طور پر کورونا وائرس کے مریضوں میں دیکھا جاتا ہے۔

اس کے بعد ، یہ علامات نمونیہ میں بدل جاتے ہیں ، اور گردوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ اس میں ، پھیپھڑوں میں سنگین قسم کا انفیکشن پایا جاتا ہے ، لہذا فوری طور پر اس طرح کا علاج دینا ضروری ہے۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ چین میں میڈیکل کی طالبہ ، دہرادون کی رہائشی ایک خاتون 19 جنوری کو چین سے دہرادون آئی تھی اور اس وائرس کی بیماری اور علامات کی وجہ سے اسے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ساتھ ہی اس کا بلڈ سیمپل جانچ کے لئے پونا لیب کو بھیجا گیا ہے رپورٹ کا انتظار ہے اور اس وقت طالب کا علاج جاری ہے۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 6:07 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details