اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'ملک میں برقعہ پر پابندی عائد ہونی چاہئے'

علی گڑھ میں برہمن سبھا کے استقبالیہ پروگرام میں شرکت کرنے پہنچے ریاستی وزیر رگھو راج سنگھ نے برقعہ پر پابندی عائد کرنے کی بات کی، وزیر نے کہا کہ برقعہ پر پابندی لگنے سے ملک میں پیش آنے والے شدت پسدانہ حملوں پر بھی قدغن لگے گا۔

By

Published : Feb 10, 2020, 5:13 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 9:29 PM IST

ملک میں برقعے پر پابندی لگنی چاہئے: رگھو راج سنگھ
ملک میں برقعے پر پابندی لگنی چاہئے: رگھو راج سنگھ

ریاست اتر پردیش کے ضلع علی گڑھ میں برہمن سبھا کے استقبالیہ پروگرام میں شرکت کرنے پہنچے ریاستی وزیر رگھو راج سنگھ پھر اپنے متنازعہ بیان کے سبب سرخیوں میں ہیں۔

ملک میں برقعے پر پابندی لگنی چاہئے

اطلاع کے مطابق رگھو راج سنگھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ' ملک میں برقعہ پہننے پر پابندی لگنی چاہئے، کیونکہ اس پر پابندی کی وجہ سے دیگر شدت پسندانہ معاملوں پر بھی قدغن لگ سکے گا۔

واضح رہے کہ ریاستی وزیر رگھو راج سنگھ اس سے قبل بھی کئی متنازعہ بیان دے چکے ہیں، انہوں نے گزشتہ روز علی گڑھ مسلم یونیورسٹی طلبا کے تعلق سے بھی غلط بیانات دئیے تھے، جس میں انہوں نے طلبا کو زمین گاڑنے کی بات کہی تھی۔

مرکزی وزیر نے مزید برقعہ پر پابندی کے تعلق سے یہ بھی کہا کہ' سری لنکا سمیت کئی ملکوں نے اس پر پابندیاں عائد کر رکھیں ہیں۔

انہوں نے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف شاہین باغ میں دھرنے پر بیٹھی خواتین کے تعلق سے بھی کہاکہ' وہاں برقع میں بیٹھی خواتین کے درمیان کون چور ہے اور دہشت گرد اس بات کا پتہ لگانا برقعے کی وجہ سے مشکل ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: جامعہ کے طلبا کو پولیس نے روکا، پارلیمنٹ تک مارچ کرنے کی تیاری تھی

واضح رہے کہ گزشتہ روز شاہین باغ دھرنے پربرقع پہنے گنجا کپور نامی ایک خاتون کو پکڑا گیا تھا.

ملک میں برقعے پر پابندی لگنی چاہئے
ملک میں برقعے پر پابندی لگنی چاہئے
Last Updated : Feb 29, 2020, 9:29 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details