اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سرلنکا کے کھلاڑیوں کا پاکستان میں کھیلنے سے انکار - سینیئر کھلاڑی

سری لنکا کرکٹ ٹیم کے سینیئر کھلاڑیوں نے رواں ماہ پاکستان میں ہونے والی ونڈے اور ٹی 20 سیریز کے لیے پاکستان جاکر کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔

سری لنکا کے کھلاڑیوں کا پاکستان میں کھیلنے سے انکار

By

Published : Sep 7, 2019, 3:06 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 6:44 PM IST

سری لنکا کے وزیر کھیل ہارین فرنانڈو نے گزشتہ ماہ ایک پریس کانفرنس کی تھی، جس میں انہوں نے اعلان کیا تھا کہ سری لنکا کرکٹ ٹیم پاکستان جا کر ونڈے اور ٹی 20 سیریز کھیلے گی۔

اس پریس کانفرنس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی نے سری لنکا کے وزیر کھیل ہارین فرنانڈو سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا تھا۔

اس رابطے میں یہ طے پایا گیا تھا کہ رواں ماہ سری لنکا کرکٹ ٹیم پاکستان جاکر یک روزہ اور ٹی 20 سریز کھیلے گی، اور اس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان ٹسٹ سیریز کا انعقاد کیا جائے گا۔

اب سری لنکا کرکٹ ٹیم کے متعدد سینیئر کھلاڑیوں نے پاکستان جاکر کھیلنے سے منع کردیا ہے۔

خیاک رہے کہ انکار کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان لستھ ملنگا، ونڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان دیموتھ کرونارتنے اور سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اینجیلو میتھیوز وغیرہ شامل ہیں۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 6:44 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details