اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پہلی بار بھارتی فٹبالر اسپینش کلب پہنچے - اسپین

بھارت کے تین نوجوان فٹبالر جو بھارتی فٹبال کلب میں کھیلتے ہیں، پہلی بار اسپین کی تیسرے ڈویژن فٹبال کلب سی ڈی اولمپک ڈی زاتیوا میں کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔

پہلی بار بھارتی فٹبالر اسپینش کلب پہنچے

By

Published : Aug 27, 2019, 11:08 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 1:02 PM IST

یہ بھارتی فٹبال کی تاریخ کا پہلا موقع ہے، جب کبیر ناتھ، کبیر کوہلی اور گوگوو نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔

خیال رہے کہ کبیر ناتھ کا تعلق بی آئی ایف اے گڑگاؤں سے ہے، جبکہ کبیر کوہلی اور گوگوو دونوں کا تعلق سدوا ریزیڈنسییل فٹبال اکادمی سے ہے۔

انہوں نے ملک کے لیے باوقار مقام حاصل کیا ہے، فٹبال کلبز سدیوا بھارت کا ٹاپ ٹریننگ ادارہ ہے، جو سنہ 2014 سے فٹبال کو ملک میں فروغ دے رہا ہے اور اور بھارت کی 25 ریاستوں سے 150 کھلاڑیوں کو کو ریزیڈنسیل ٹریننگ سہولیات مہیا کراتا ہے۔

رواں برس سدیوا نے اسپین کے ریزیڈنسیل اکادمی میں 28 بھارتی بچوں کو ایڈوانس ٹریننگ دینے کے لیے منتخب کیا ہے۔ اس سدیوا کلب اسپین سے پانچ کوچز کی خدمات حاصل کرے گا، جو بھارت کے مختلف 15 شہروں سے اسپینی کلب کے لیے بچے منتخب کریں گے۔

اسپینش کلب کے لیے منتخب فٹبالرز میں کبیر کوہلی گول کیپر کے طور پر منتخب ہوں گے، جبکہ کبیر ناتھ مڈفیلڈر کے طور پر ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں، اور لوکم کھنگسی سینٹر مڈ فیلڈر ہیں۔

ایسا خیال کیا جارہا ہے کہ ان کھلاڑیوں کے انتخاب سے بھارتی فٹبال بال کو فروغ ملے گا اور بہت سے فٹبالر نکل کر سامنے آئیں گے جو یورپین کلب میں اپنا مستقبل بنائیں گے۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 1:02 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details