اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

چارٹرڈ آپریشن کے تحت کینیڈا کے لیے اسپائس جیٹ کی پرواز - اجے سنگھ

کفایتی ایئر لائن کمپنی اسپائس جیٹ نے چارٹرڈ آپریشن کے تحت آج کینیڈا کے لئے پہلی پرواز کی۔

SpiceJet flight to Canada under chartered operation
چارٹرڈ آپریشن کےتحت کینیڈا کے لیے اسپائس جیٹ کی پرواز

By

Published : Aug 8, 2020, 10:47 PM IST

ایئر لائن کمپنی نے بتایا کہ اس کا چارٹرڈ طیارہ ہفتہ کی صبح 8.10 بجے دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کینیڈا کے لیے روانہ ہوا۔

اس فلائٹ میں 352 کناڈائی شہری اپنے وطن واپس جارہے ہیں۔ پہلی بار ملک کی کسی کفایتی ایئر لائن کی فلائٹ شمالی امریکہ کے لئے پرواز بھری ہے۔ اس کے لیے اس نے 'ہائی فلائی' سے ایئربس اے 330-900 طیارے کرایہ پر لیے ہیں۔

اسپائس جیٹ کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر اجے سنگھ نے کہا کہ جب سے ملک میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے، اس ایئر لائن نے بیرون ملک مقیم ہندوستانیوں سمیت تقریبا 85،000 افراد کو اپنے اپنے ممالک میں منتقل کیا ہے۔ اس کے علاوہ 28 ہزار ٹن طبی اور دیگر ضروری سامان کی سپلائی میں بھی حصہ لے چکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details