اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

باپو دھام موتیہاری سے دہلی کے لیے دو اکتوبر کو اسپیشل ٹرین - مشرق وسطی ریلوے کی خبریں

مشرقی۔وسطی ریلوے (ای سی آر) نے مسافروں کی بھیڑ کے پیش نظر بہار کے ضلع مشرقی چمپارن کے باپودھام موتیہاری سے دہلی کے لیے جمعہ کے روز اسپیشل ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Breaking News

By

Published : Oct 1, 2020, 2:25 PM IST

ای سی آر کے رابطہ عامہ کے چیف آفیسر (چیف پی آر او) راجیش کمار نے جمعرات کو بتایا کہ باپودھام موتیہاری سے دہلی کے لیے دو اکتوبر کو اسپیشل ٹرین چلائی جائے گی۔ واپسی میں یہ اسپیشل ٹرین چار اکتوبر کو دہلی سے باپودھام موتیہاری کے لیے روانہ ہوگی۔ ایک ٹرپ چلائی جانے والی یہ اسپیشل ٹرین مکمل ریزروڈ ہوگی۔

یہ پڑھیں: عالمی یوم بزرگ پر خصوصی رپورٹ

کمار نے بتایا کہ ٹرین نمبر05219 باپو دھام موتیہاری۔ دہلی اسپیشل دو اکتوبر کو باپودھام موتیہاری سے 21.10 بجے کھلے گی اور اگلے دن تین اکتوبر کو 18.15 بجے دہلی پہنچے گی۔ اسی طرح گاڑی 05220 دہلی۔باپو دھام موتیہاری سے ٹرین چار اکتوبر کو دہلی سے 23.45 بجے کھلے گی اور اگلے دن 05 اکتوبر کو 20.00 بجے باپو دھام موتیہاری پہنچے گی۔

انہوں نے بتایا کہ اپ اور ڈاؤن کی سمت میں یہ ٹرین سگولی، بیتیا، نرکٹیارگنج، ہرین نگر، بگہا، کپتان گنج، گورکھپور، بستی، نکان پور، گونڈہ، سیتا پور، چندوسی، مرادآباد، ہاپڑ، غازی آباد، اسٹیشن پر رکے گی۔ اس اسپیشل ٹرین کا چلنے، ٹھہرنے اور نظام الاوقات پہلے چلنے والی ٹرین نمبر 14009-14010 باپو دھام موتیہاری۔دہلی ایکسپریس کی طرح ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details