جیٹلی نے دہلی کے رام کالج آف کامرس سے گریجویشن کی تعلیم حاصل کی۔ اس کے علاوہ دہلی یونیورسٹی سے انھوں نے لاء میں گریجویشن کیا ہے۔ وہ دہلی یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس یونین کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔
ارون جیٹلی کی زندگی پر ایک نظر - ارون جیٹلی کی پیدائش 28
بھارتی سیاست کی اونچائیوں کو چھونے والے ارون جیٹلی کی پیدائش 28 دسمبر 1952 کو نئی دہلی میں ہی ہوئی تھی۔ جیٹلی کی فیملی میں وکلاء کی اچھی خاصی تعداد تھی اس لیے انھیں بھی وکالت میں کافی دلچسپی تھی۔ ان کے والد کا نام کشن جیٹلی اور والدہ کا نام رتن پربھا جیٹلی ہے۔
جیٹلی کے سیاسی کیریر کی شروعات زمانۂ طالب علمی سے ہی شروع ہو گئی تھی۔ دہلی یونیورسٹی میں اے بی وی پی کے طلبا لیڈر کی شکل میں جیٹلی نے طلبا یونین انتخاب میں سرگرمی کے ساتھ حصہ لیا تھا اور پھر 1974 میں دہلی یونیورسٹی طلبا یونین کے صدر بھی بنے تھے۔ آئیے ایک سرسری نظر ڈالتے ہیں ان کے سیاسی سفر پر...
سنہ 1977 میں جَن سنگھ میں شامل ہوئے۔
سنہ 1977 میں ہی دہلی اے بی وی پی کے صدر اور اے بی وی پی کے آل انڈیا سکریٹری بنے۔
سنہ 1980 میں بی جے پی کے یوتھ مورچہ کے سربراہ بنے۔
سنہ 1991 میں بی جے پی کے قومی مجلس عاملہ کے رکن بنے۔