کانگریس پارٹی کی سابق صدر سونیا گاندھی نے کہا کہ سنہ 2004 میں بھی بی جے پی یہ دعوی کر رہی تھی کہ اٹل بہاری واجپئی جی کو 350 سے زائد سیٹیں ملیں گی لیکن عوام نے ان کے سارے دعوؤں کی قلعی کھول دی تھی۔
انہوں نے کہا کہ سنہ 2004 بی جے پی شائیننگ انڈیا مہم کے نام پر اپنی جیت کا دم بھر رہی تھی لیکن عوام نے بی جے پی کو بری طرح سے ناکام کر دیا تھا۔
ایک جانب ملک کی 91 لوک سبھا نشستوں کے لیے ووٹنگ جاری ہے تو دوسری جانب متعدد نشستوں کے لیے پرچہ نامزدگی کے مراحل جاری ہیں۔